LIVE

شعیب ملک نے شائستہ کی زبان کاٹنے کی خواہش کا اظہار کیوں کیا؟

ویب ڈیسک
May 22, 2021
 

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ومیزبان شائستہ لودھی کی زبان کاٹنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

شعیب ملک اداکارہ سونیا حسین کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے اور دوران شو میزبان احسن خان کی جانب سے انہیں مختلف گفٹس دیتے ہوئے سوال کیا گیا کہ وہ مداحوں کو بتائیں کہ وہ کسی بھی اداکار کو ان میں سے کون سا گفٹ دینا چاہیں گے اور کیوں؟

شعیب ملک نے گفٹس باسکٹس میں سے قینچی کا انتخاب کیا اور کہا کہ وہ یہ قینچی شائستہ لودھی کو دینا چاہیں گے کیوں کہ ان کی زبان کاٹنی ہے۔

شعیب ملک ایسا کیوں چاہتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ جب میں بہت زیادہ بولتا ہوں تو وہ میری اماں کو کال کرتی ہیں اور سب بتادیتی ہیں کہ آپ کا بیٹا کا یہ بول رہا ہے وہ بول رہا ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ شائستہ میری والدہ کو کال کرکے ہر بات بتاتی ہیں لہٰذا  میں شائستہ کی زبان کاٹ کر ان شکایتوں سے بچنا چاہتا ہوں۔