LIVE

اسرائیل کے قائم رہنےکا حق تسلیم کیے بغیر خطے میں امن نہیں آسکتا، امریکی صدر

ویب ڈیسک
May 22, 2021
 

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے قائم رہنےکا حق تسلیم کیے بغیر خطے میں امن نہیں آسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں، اسرائیل سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کی تعمیر نو کےلیے بڑا پیکج دینےکا وعدہ کرتے ہیں تاہم یہ امداد حماس کے ہاتھوں میں جانے نہیں دیں گے۔