سائیڈ افیکٹ کے خدشات اور کورونا کی بھارتی قسم کیخلاف غیر مؤثر ہونے کی اطلاعات کے بعد برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا ردعمل سامنے آگیا۔
سی ای او ایسٹرا زینیکا پاسکل سوریٹ نے وضاحت کی ہے کہ ایسٹرا زینیکا کی اضافی ڈوز لگائی جائے تو کورونا کی نئی یا تبدیل شدہ اقسام پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین مستقبل میں بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے مؤثر ثابت ہوگی، ویکسین کی برطانیہ کو فراہمی پہلی ترجیح ہے۔