LIVE

کاش ماں ہوتی میں اسے اپنے غم بتاتا، نسیم شاہ رنجیدہ ہوگئے

ویب ڈیسک
May 25, 2021
 

فوٹو فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ  نے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر  شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ نے ٹوئٹر پر دل شکستہ پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا 'میں نے پی ایس ایل کیلئے بہت محنت کی، میں ایونٹ کیلئے بہت پرجوش تھا'۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ 'میں گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں، پتا نہیں یہ میسج کیوں نہیں دیکھ پایا، میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، کرکٹ میری زندگی ہے اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں'۔

نسیم شاہ نے آخر میں کہا کہ 'اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا'۔

خیال رہے نسیم شاہ کی والدہ نومبر 2019 میں انتقال کرگئی تھیں۔