LIVE

وزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے 2 منصوبوں کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
May 25, 2021
 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے دو منصوبوں کا اعلان کردیا۔ 

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے لیے 100 ارب روپے کا فنڈ مختص کردیا ہے، اسکلز ایجوکیشن کے لیے ایک لاکھ 70 ہزار اسکالر شپ دی جائیں گی جب کہ  50 ہزار اسکالرشپ ہائر ٹیکنالوجیز میں دی جائیں گی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے اس لیے کوشش ہے ہر سال نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے فنڈ میں اضافہ کیا جائے۔