LIVE

مراد علی شاہ کا وزیر داخلہ کی کراچی آمد سے لاعلمی کا اظہار

ویب ڈیسک
May 26, 2021
 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی کراچی آمد سے  لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

شکارپور میں صحافیوں سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں یا سندھ حکومت کے حکام میں سے کسی کو اس متعلق کوئی اطلاع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو آنا ہے تو ضرور آئیں کچے کے علاقے میں بھی آئیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچے کے تمام علاقوں کو خالی کرایا جائے گا۔