LIVE

پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر برقرار

ویب ڈیسک
May 29, 2021
 

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر برقرار ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کوروناکے 25181 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 602 مثبت آئے جب کہ لاہور میں کیے جانے والے 13098 کیسز میں سے 196 میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح 2 اور لاہور میں 1.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

پنجاب کے اسپتالوں میں 310 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور  24 گھنٹوں میں 35 افراد کا انتقال ہوا۔