LIVE

4 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کرنے پر وزیراعظم ایف بی آر کے معترف

ویب ڈیسک
May 29, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، ایف بی آر نے پہلی بار 4 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولی کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جولائی سے مئی کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن 4143 ارب روپے رہی جو گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران کی گئی ٹیکس کلیکشن سے 18فیصد زیادہ ہے ۔