LIVE

ہر امتی کی طرح اپنے آقاﷺكی ختم نبوت کا چوكيدار ہوں، مشیر داخلہ

ویب ڈیسک
May 31, 2021
 

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ہر امتی کی طرح اپنے آقاﷺكی ختم نبوت کا چوكيدار ہوں۔

اپنے بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ میں خاتم الانبيا حضرت محمد ﷺ كا امتی ہوں اور ہر امتی کی طرح اپنے آقاﷺ كی ختم نبوت کا چوكيدار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ایف آئی آر میں بھی درج ہے جو کہ میرا حلفیہ بیان ہے۔ 

مشیر داخلہ کا کہنا تھاکہ مزید بیان بازی محض سیاسی انتقام اور چھوٹے پن کے سوا کچھ نہیں۔