LIVE

امیتابھ کے بعد اجے نے بھی کروڑوں کا بنگلہ خرید لیا

ویب ڈیسک
May 31, 2021
 

 بنگلے کی مالیت 70 سے 75 کروڑ بھارتی روپے ہے تاہم اجے نے وبا کے باعث سستا خریدا ہے، رپورٹس— فوٹو:فائل  

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کورونا وبا کے دوران 60 کروڑ بھارتی روپے کا بنگلہ خرید لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور ایسے میں کئی بالی وڈ اداکاروں نے جائیدادیں خرید کر سرمایہ کرلی ہے۔

وبا کے دوران ارجن کپور، ریتھک روشن، جھانوی کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ کے بعد اب اجے دیوگن نے بھی بنگلہ خرید لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اجے نے ممبئی کے علاقے پوش علاقے جوہو میں اپنے گھر کے قریب نیا بنگلہ خریدا ہے جس کی مالیت 60 کروڑ بھارتی روپے ہے اور اس کا رقبہ 590 مربع گز ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیا بنگلہ اجے اور ان کی والدہ کے نام  پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنگلے کی مالیت 70 سے 75 کروڑ بھارتی روپے ہے تاہم اجے نے وبا کے باعث 60کروڑ بھارتی روپے میں سستا خریدا ہے۔

دوسری جانب اداکار کے ترجمان نے بھی اجے کے نیا گھر خریدنے کی تصدیق کی تاہم مالیت بتانے سے انکار کیا۔