LIVE

اگلے وفاقی بجٹ میں شناختی کارڈ کی شرط کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی تجویز

ویب ڈیسک
June 01, 2021
 

اگلے وفاقی بجٹ میں شناختی کارڈ کی شرط کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شناختی کارڈ نہ دکھانے پرقابل ٹیکس آمدن پر جرمانہ 3 سے بڑھا کر 5 فیصد کرنےکی تجویز دی۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ایک لاکھ روپےخریداری پرشناختی کارڈ کی شرط پرعملدرآمد یقینی بنانےکی تجویز  دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلزٹیکس رجسٹرڈ تاجر غیررجسٹرڈ خریداروں کی تفصیلات دینے کے پابند ہوں گے اور رجسٹرڈ تاجرخریدار کا شناختی کارڈ نمبر اور انوائس کی تفصیل فراہم کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق عام صارف پر نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ دکھانے کی شرط پر عملدرآمد نہیں ہورہا جبکہ غیر رجسٹرڈ ریٹیلرز کو لاکھوں روپے کی سیلز یومیہ کی جارہی ہے۔