LIVE

سارہ خان کے بچپن کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
June 02, 2021
 

فوٹو فائل

اداکارہ سارہ خان کے بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کچھ روز قبل سارہ کے شوہر فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کے بچپن کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ کھڑی مسکرا رہی ہیں۔

آنکھوں اور چہرے پر شرارتی سی مسکراہٹ سجائے سارہ خان اپنی والدہ کے ساتھ کھڑی ہیں جب کہ ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کسی شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔

سارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں مداحوں نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ سارہ بچپن سے ہی ہنس مکھ ہے۔

کچھ افراد نے کہا کہ یہ ویڈیو انتہائی معصوم ہے جب کہ دیگر صارفین نے بھی وائرل ہونے والی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔