LIVE

نفرت انگیز مواد کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ٹوئٹر کا اہم اقدام

ویب ڈیسک
June 02, 2021
 

فوٹوفائل

ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر نفرت انگیز مواد کو روکنے اور سود مند مواد کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے نفرت انگیز اور نامناسب مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹوئٹر ہیلپ سینٹر کو مزید اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق اپ ڈیٹ کی گئی پالیسیاں نفرت انگیز مواد اور ہراساں کیے جانے جیسے اقدامات کی روک تھام میں مددگار ہیں۔

ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر نئی پالیسی سے متعلق ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا گیا ہے، جس کے مطابق  مثبت عوامی گفتگو کے لیے کیے گئے عزم کے تحت شراکت داروں کی آراء کو اکٹھا کرتے ہوئے ہم مسلسل اپنی پالیسیوں میں جدت لارہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ٹوئٹر وہ مقام ہے جہاں ہر شخص خود کو محفوظ رہ سکے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی تمام مواد کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔