LIVE

10 ارب درخت لگانےکا ہدف پورا کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک
June 03, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کے لیے ہر کسی کوکردار ادا کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں گرین فنانسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ضروری ہےکہ شہروں میں درختوں کی تعداد میں اضافہ کریں،10 ارب درخت لگانےکا ہدف پورا کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صحراؤں کے اندر شجرکاری کرنا بھی ضروری ہے، صحراؤں کے اندر شجرکاری میں چین نے کافی کام کیا ہے، پاکستان چین سے شجرکاری کی تیکنیک سیکھ سکتا ہے۔