LIVE

پاکستان: کورونا سے 83 اموات، تین ماہ بعد مثبت کیسز کی شرح سب سے کم

ویب ڈیسک
June 04, 2021
 

ملک میں کورونا سے مزید 83 افراد انتقال کرگئے تاہم مثبت کیسز کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ماہ بعد سب سے کم مثبت کیسز کی شرح رپورٹ ہوئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52859 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1893 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 83 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.58 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین ماہ بعد ایک روز میں سب سے کم شرح ہے، اس سے قبل 27 فروری کو کورونا کی سب سے کم شرح 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسکرین شاٹ سرکاری پورٹل

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21105 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 56 ہزار 5 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔