LIVE

لاہور: رائیونڈ روڈ پر تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ

احمد فراز
June 05, 2021
 

لاہور میں رائیونڈ روڈ پرنامعلوم کارسواروں نے اوورٹیک کرنے پر تبلیغی جماعت کی بس پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رائیونڈ روڈ پر بس نے ایک کار کو اوور ٹیک کیا تو ملزمان غصے میں آگئے اور چلتی گاڑی سے فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ نامعلوم کار سواروں نے بس پر تین فائر کیے جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس کی حالت تسلی بخش ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا جب کہ بس کے مالک نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔