LIVE

دلیپ کمار سانس لینے میں دشواری پر اسپتال میں داخل

ویب ڈیسک
June 06, 2021
 

فوٹوفائل

لیجنڈ بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کو سانس کے مسائل کا سامنا کرنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کاکہنا ہے کہ دلیپ کمار کو سانس کے مسائل کا سامنا کرنے پر ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کو آج صبح اسپتال لایا گیا ہے ،ڈاکٹرز ان کا علاج کررہے ہیں اور ان کے کچھ ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں ، تاہم ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے ۔

سائرہ بانو نے  مداحوں سے دلیپ کمار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی، ان کا کہناتھا کہ دلیپ کمار کی صحت کے لیے دعا کی جائے تاکہ  وہ جلد صحت یاب ہوکر گھر جاسکیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہےجب کہ گزشتہ ماہ بھی انھیں اسپتال میں داخل کیا جاچکا ہے۔