LIVE

رواں سال سمندر پارپاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم کُل برآمدات سے زیادہ ہوں گی، حماد اظہر

ویب ڈیسک
June 06, 2021
 

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ  رواں سال سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم ملک کی کُل برآمدات سے زیادہ ہوں گی۔

اپنی ٹوئٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کی اکثر قیادت، کاروبار اور اولاد سمندر پار ہے  پھر بھی انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی وطن کا اثاثہ ہیں، اس سال سمندر پار پاکستانیوں کی گھر بھیجی گئی رقوم پاکستان کی کُل برامدات سے زیادہ ہوں گی۔