LIVE

عاصم کو کیوں چھوڑا؟ بریک اپ سے متعلق ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
June 09, 2021
 

فوٹو انسٹاگرام

اداکارہ ہانیہ عامر کا ایک ویڈیو کلپ انسٹاگرام پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ عاصم اظہر سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس ویڈیو کلپ میں اداکارہ اپنے دوست پروڈیوسر عمر مختار کے ہمراہ لائیو ویڈیو سیشن کررہی ہیں جس میں ایک صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ عاصم کو کیوں چھوڑا؟

صارف کا کمنٹ دیکھتے ہی ہانیہ نے فوراً عمر مختار سے کہا کہ مجھ سے یہ سوال نہیں پوچھا جارہا تم سے پوچھ رہے ہیں، اس بارے میں مجھے نہیں معلوم۔

عمر مختار نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں میں نے عاصم کو نہیں چھوڑا اور کوئی کسی کو نہیں چھوڑتا، مصروفیات آڑے آجاتی ہیں۔

ہانیہ نے طنز و مزاح والے لہجے میں کہا کہ لوگ ہمارا مذاق نہیں سمجھ رہے ہوں گے اس پر  عمر نے جواب دیا کہ پھر میں سچ بتادوں ہاں میں نے چھوڑا ہے۔

میزبان متھیرا نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ زبردستی عاصم کا ذکر لائیں، وہ باآسانی اس سوال کو نظرانداز کرسکتی تھی۔

دوسری جانب متعدد صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عاصم اظہر کا مذاق اڑا رہی ہیں۔

واضح رہے گلوکار عاشر وجاہت کے ہمراہ ہانیہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد عاصم اظہر سے ہانیہ کے بریک اپ والا معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آگیا اور گزشتہ کئی روز سے موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔