LIVE

حالیہ مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں: محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک
June 09, 2021
 

کراچی: محکمہ موسمیات نے حالیہ مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں مون سون یکم جولائی سے شروع ہوگا جو پہلے جنوب مشرقی سندھ میں داخل ہوگا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ حالیہ مون سون میں معمول یا زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔