LIVE

زویا ناصر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنیوالوں پر پھٹ پڑیں

ویب ڈیسک
June 09, 2021
 

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ اور یوٹیوبر زویا ناصر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولز لوگوں کے کیرئیر، تعلقات اور ذہنی سکون برباد کررہے ہیں۔

زویا ناصر نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا جو ہر وقت کسی نا کسی شخص پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اسکرین شاٹ

زویا نے لکھا کہ سوشل میڈیا ٹرولز لوگوں کے تعلقات، کیرئیر اور ذہنی صحت برباد کررہے ہیں، اگر ٹرولنگ کرنے والے صارفین کو ہر بار ٹرول کے بدلے منہ پر گھونسا مارا جائے تو ہی انٹرنیٹ سے ایسی زیریلی چیزوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹرول کرنے والے دوسروں کا مذاق اڑا کر یا ان کی تذلیل کرکے کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

زویا نے ایسے افراد کو بزدل اور جاہل بھی قرار دیا۔