LIVE

عدالت نے لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی ضمانت منظور کرلی

ویب ڈیسک
June 09, 2021
 

لاہور کی سیشن عدالت نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نے ریاست مخالف بیان دینے کے الزام کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سیشن عدالت نے آج جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے بعد میں سنایا گیا۔

عدالت نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور رہائی کیلئے دو، دو لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

جاوید لطیف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر کل چار سماعتیں ہوئیں جبکہ انہیں 27 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔