LIVE

نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف تین درخواستیں مسترد

ویب ڈیسک
June 09, 2021
 

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کے خلاف تین درخواستیں مسترد کر دیں۔

سابق وزیراعظم کی جائیداد نیلامی کے خلاف اشرف ملک، اسلم عزیز اور اقبال برکت نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کے خلاف تین درخواستیں مسترد کر دیں۔