LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں مندی کا رجحان رہا

ویب ڈیسک
June 09, 2021
 

100 انڈیکس 370 پوائنٹس کمی سے 47777 پر بند ہوا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے کم ہوکر 8292 ارب روپے ہوگیا—فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار میں مندی کا رجحان رہا اور  100 انڈیکس 370 پوائنٹس کمی سے 47777 پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج 1 ارب 35 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے کم ہوکر 8292 ارب روپے ہوگیا ہے۔