LIVE

مارک زکر برگ نیزہ اٹھائے کس سے لڑائی کی تیاری کررہے ہیں؟

ویب ڈیسک
June 09, 2021
 

مارک زکر برگ نے فیس بک پر ایک سلو موشن ویڈیو پوسٹ کی ہے— فوٹو: اسکرین گریب 

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی نیزہ بازی کی ویڈیو پر طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مارک زکر برگ نے فیس بک پر ایک سلو موشن ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ نیزے کے ذریعے نشانہ بازی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو  پوسٹ کرتے ہوئے مارک زکر برگ نے لکھا کہ میں خاص قسم کی صلاحیتیں رکھتا ہوں۔

ایک اور ویڈیو میں مارک زکر برگ تیر اندازی بھی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیس بک کے بانی پر طنز ومزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز کو فیس بک اور ایپل کے درمیان جاری جنگ سے جوڑا جارہا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ مارک زکر برگ ایپل سے لڑائی کی تیاری کررہے ہیں  جبکہ  ایک اور صارف نے کہا کہ مارک ایپل کے سی ای او ٹِم کُک کا سامنے کرنے کیلئے تیاری کررہے ہیں۔