LIVE

شازیہ وجاہت نے منفی تبصرے کرنیوالے صارفین کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک
June 10, 2021
 

فوٹو انسٹاگرام

معروف ڈائریکٹر وجاہت رؤف کی اہلیہ پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے منفی باتیں کرنے والے صارفین کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے۔

ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی وائرل ویڈیو کے بعد سے اب تک سوشل میڈیا صارفین ان پر کڑی تنقید کررہے ہیں جس کے بعد عاشر کی والدہ شازیہ وجاہت نے خاموشی توڑ دی۔

اسکرین شاٹ

انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انسٹاگرام کے کچھ اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹ تھے۔ 

شازیہ وجاہت نے انہیں جعلی اکاؤنٹس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ہماری پوسٹ پر منفی کمنٹس اور بکواس باتیں کررہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان میں اپنے اصل اکاؤنٹ سے کمنٹس کرنے کی ہمت ہی نہیں ہے، جلد ہی دیگر اکاؤنٹس کے ہمراہ انہیں بھی ٹریس کرلیا جائے گا۔