LIVE

مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ویب ڈیسک
June 10, 2021
 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے— فوٹو: فائل

کراچی: ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونےکی قدر 1 لاکھ 10 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ  10 گرام سونےکی قدر 770 روپے کمی سے 94480 روپے ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہوکر 1875 ڈالر فی اونس ہے۔