LIVE

پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ کا اضافہ

ویب ڈیسک
June 10, 2021
 

سروے کے مطابق گدھوں کی تعداد 55 لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہوگئی ہے، بھینسوں کی تعداد میں 12 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ کا اضافہ  ہوگیا ہے۔

سروے کے مطابق گدھوں کی تعداد 55 لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہوگئی ہے، بھینسوں کی تعداد میں 12 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

سروے کے مطابق ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد 4 لاکھ اضافے کے بعد 3 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 16 لاکھ ہوگئی ہے۔

بکریوں کی تعداد میں 21 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر مویشیوں کی تعداد میں 19 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔