LIVE

پاکستان میں اوسط عمر میں اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک
June 11, 2021
 

فوٹوفائل

قومی اقتصادی سروے میں پاکستان میں صحت کے شعبے کے اشاریوں میں بہتری کا انکشاف ہوا ہے۔

اکنامک سروے کے مطابق پاکستان میں اوسط عمر 66 سال 9 ماہ سے بڑھ کر67 سال 3 ماہ ہوگئی ہے،  ماں اور بچے کی شرح اموات میں کمی آئی ہے جب کہ سالانہ آبادی کی شرح 2 فیصد سے کم ہو کر 1.9 فیصد ہوگئی۔

 اکنامک سروےکے اعداد وشمار کے مطابق  پاکستان میں پیرا میڈیکس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ایک سال کے اندر ڈاکٹروں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 262 سے بڑھ کر 2 لاکھ 45 ہزار 987 ہوگئی ہے۔

 دانتوں کے ڈاکٹروں کی تعداد 24 ہزار930 سےبڑھ کر27 ہزار 360 ہوگئی جب کہ نرسوں کی تعدادایک لاکھ 12 ہزار123 سے بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 659 ہوگئی ہے۔