LIVE

فردوس عاشق کو شاباشی دینے پر حمائمہ ملک پر کڑی تنقید

ویب ڈیسک
June 11, 2021
 

فوٹوفائل

اداکارہ حمائمہ ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو حال ہی میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والے شدید گرماگرمی کے واقعے پر شاباشی پیش کردی۔

اداکارہ نے گزشتہ روز کی گئی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کو شاباشی دی جس میں انہوں نے کہاکہ ’فردوس عاشق اعوان ویلڈن‘۔

اداکارہ کی ٹوئٹ سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے حمائمہ ملک کی جانب سے زیر نظر ٹوئٹ میں فردوس عاشق کو قادر مندوخیل کے ساتھ ہوئی شدید گرما گرمی پر شاباشی دی گئی ہے۔

تاہم حمائمہ ٹوئٹ شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

 شیر خان نامی صارف نے اداکارہ کو تنقید کا شکار بناتے ہوئے لکھا کہ فیصلہ نہیں کرپارہا کہ آپ کا آئی کیو لیول گرا ہوا یا اداکاری کا لیول۔

ایک صارف نے لکھا کہ لگ ہی نہیں رہا فیروز خان کی بہن ہو۔

ایک صارف نے حمیمہ ملک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شرم کرو حمائمہ۔

حنا خان نامی صارف نے لکھا کوئی حل نہیں جب بھی کرنا غلط کو ہی پروموٹ کرنا۔