LIVE

ملتان، دلہن سے اجتماعی زیادتی کیس کا ایک اور ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

ویب ڈیسک
June 13, 2021
 

ملتان کے علاقے شجاع آباد میں دلہن سے اجتماعی زیادتی کیس کا زیرحراست ایک اور ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شوکت کو اسلحہ برآمدگی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانےکے لیے پولیس پر فائرنگ کی اور انہی کی گولی لگنے سے ملزم شوکت ہلاک ہوا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم شوکت کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ دلہن زیادتی کیس میں دو روز قبل ملزم عابدی بھی ایک مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔

گذشتہ دنوں 4 ملزمان نے گھرمیں ڈکیتی کے دوران دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔