LIVE

بلاول کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات میں پی پی کی جیت کی پیش گوئی

ویب ڈیسک
June 13, 2021
 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اپنی جماعت کی جیت کی پیش گوئی کردی۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول نے وفاقی حکومت پر الزام لگایا اور کہا کہ پی ٹی آئی انتخابی فہرستوں میں ہیرپھیر کررہی ہے لیکن اس بار دھاندلی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت آزادکشمیر الیکشن پر اثر انداز ہوناچاہتی ہے، حکومت نےآزاد کشمیر کی الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی ہے۔

خیال رہے کہ  آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11 ویں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔