LIVE

انتخابی فہرستوں کی تیاری میں حکومت آزادکشمیر یا وزیراعظم آفس کا کوئی کردار نہیں، ترجمان

ویب ڈیسک
June 13, 2021
 

وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر کے ترجمان  نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بلاول کو آزادکشمیر الیکشن قوانین سے متعلق ان کی جماعت نے غلط بریف کیا، انتخابی فہرستوں کی تیاری میں حکومت آزادکشمیر یا وزیراعظم آفس کا کوئی کردار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزادکشمیر بااختیار ادارہ ہے،آزادکشمیر کا الیکشن کمیشن کئی ماہ سے ووٹرفہرستوں کی تیاری میں مصروف ہے، حتمی ووٹرفہرستوں کی اشاعت سے قبل بارہا مجوزہ فہرستیں شائع کی جاتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر اور ان کے دفتر کو ملوث کرنے کی بات بلاول شاید لاعلمی میں کہہ گئے، بلاول یا ان کی جماعت کو انتخابی فہرستوں پر اعتراضات ہیں تو اس کا قانونی طریقہ کار موجود ہے۔