LIVE

ہم جیتیں یا ہاریں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہوگا، شہباز گِل

ویب ڈیسک
June 13, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ ہم جیتیں یا ہاریں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہوگا۔

لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھاکہ جو تھرتھلی موڈ پر لگے تھے وہ اب سائلنٹ موڈ پر ہیں، بجٹ آیا اورچلا گیا لیکن سائلنٹ موڈ ختم نہیں ہوا۔

ن لیگی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ارسطو کہتے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کومسائل کا ادراک نہیں، ہم سے دشمنی کریں اوورسیز سے نفرت نہ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ان ملکوں میں پٹواریوں کی کمی ہے اس لیے آپ کے چاہنے والے کم ہیں، آپ گلو بٹ کے نام پر الیکشن لڑنا اور جیتنا چاہتے ہیں، یہ ہم نہیں کرنے دیں گے، ہم الیکشن جیتیں یا ہاریں اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ پر ہی ہو گا۔

شہبازگل کاکہناتھاکہ وزیر اعظم کےدفترکابجٹ کم کیا، عمران خان اپنے گھر میں رہتے ہیں بل خود دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری کے دو کیمپ آفس کےاخراجات 226 کروڑ روپے تھے جبکہ نواز شریف نے رائیونڈ کو کیمپ آفس بنایا جہاں 4 ارب 30 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور شہباز شریف کے دو کیمپ آفس کا خرچہ 53 کروڑروپے تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے تین سال میں 52 کروڑ بچایا۔