LIVE

کراچی میں ڈکیتی کی 250 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
June 13, 2021
 

کراچی میں ڈکیتی کی 250 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق  کراچی کے علاقے بن قاسم میں رینجرز  نے  کارروائی کرکے ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم 250 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ملزم نے تقریباً 70 لاکھ روپے اور 1200 موبائل فون چھیننےکا اعتراف کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے بھینس کالونی میں دودھ کی دکانوں سے بھی 30 لاکھ روپے چھینے۔