LIVE

بہترین پاکستانی فلموں اور ڈراموں کو نیشنل ایوارڈ دینےکا اعلان

ویب ڈیسک
June 14, 2021
 

وفاقی حکومت اور آرٹس کونسل کراچی نے تمام ٹی وی چینلز کے ڈراموں کے لیے مشترکہ ایوارڈ  دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

 آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ کا کہنا ہےکہ بہترین ڈرامہ اور بہترین فلم کا ایوارڈ  وفاق دےگا،تمام ٹی وی چینلز کے ڈراموں کے اب مشترکہ ایوارڈ ہوں گے، اسے نیشنل ایوارڈ کی حیثیت حاصل ہوگی۔

صدر آرٹسل کونسل کا کہنا ہےکہ  تمام چینلز سے ان کے بہترین ڈراموں کے نام حاصل کیے جائیں گے،متوقع طور پر دسمبر میں ان ایوارڈز کا انعقاد کیا جائےگا۔