LIVE

اے این پی رہنما زاہد خان کےگھر 10 ماہ میں چوتھی بار چوری کی واردات

ویب ڈیسک
June 14, 2021
 

فوٹو: فائل

راولپنڈی میں عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے رہ نما زاہد خان کے گھر پھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔

زاہد خان کا کہنا ہےکہ یہ پچھلے 10 ماہ میں ان کے گھر چوتھی بار چوری کی واردات ہوئی ہے، رہائش گاہ مہمانوں کےلیے مخصوص رکھی ہوئی ہے۔

اے این پی رہنما کا کہنا ہےکہ 2 روز پہلےمیرےگھرسے 2 اے سی چوری ہوئے تھے، اس سے پہلے بھی چور مختلف سامان چوری کرکے لےگئے تھے،چوروں نے رکھوالی کے لیے رکھےگئے کتےکو بھی مار دیا تھا۔

ان کا کہنا ہےکہ  تھانہ ویسٹرج میں ہر بار رپورٹ درج کرائی مگرچورنہ پکڑے گئے۔