LIVE

عتیق الرحمان نکاح کے سین کو شادی کی فوٹیج قرار دے رہا ہے، میرا کا عدالت میں مؤقف

ویب ڈیسک
June 15, 2021
 

ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر ایڈیشنل سیشن جج نے سماعت کی جہاں میرا کے وکلا نے کیس سے متعلق نئے شواہد جمع کرانے کی درخواست دے دی— فوٹو: فائل

فیملی کورٹ کی جانب سے عتیق الرحمان کو شوہر قرار دیے جانے کیخلاف اداکارہ میرا نے مزید شواہد جمع کرانے کے لیے سیشن عدالت لاہور میں درخواست دائر کر دی۔

ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر ایڈیشنل سیشن جج  نے سماعت کی جہاں میرا کے وکلا نے کیس سے متعلق نئے شواہد جمع کرانے کی درخواست دے دی۔

میرا کے وکلا کا مؤقف تھا کہ ادکارہ میرا اور عتیق الرحمان نے ایک ڈرامے کی شوٹ میں اکٹھے کام کیا، شوٹ کے دوران میرا اور عتیق الرحمان کے نکاح کا سین ریکارڈ کیا گیا، عتیق الرحمان اسی فوٹیج کو شادی کی فوٹیج قرار دے رہا ہے اس لیے عدالت نئے شواہد جمع کرانے کی اجازت دے۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد خان نے عتیق الرحمان جواب کیلئے طلب کرکے سماعت ملتوی کردی۔