LIVE

ورون دھون کی فیملی میں اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک
June 15, 2021
 

ورون دھون نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے— فوٹو:اسکرین گریب

بالی وڈ اداکار ورون دھون کی فیملی میں اضافہ ہوگیا۔

ورون دھون نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے نئے پپی (کتے) کو دکھایا ہے جو ان کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

اداکار بھی پپی کے کھیلنے پر محظوظ ہور ہے ہیں۔

اداکار نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ ’پپی’ کا نام اب تک نہیں رکھا ہے تو لہٰذا نام رکھنے میں مدد کریں۔

اداکار کی پوسٹ پر مداحوں کے ساتھ ساتھ نامور بالی وڈ شخصیات کی جانب سے بھی نام تجویز کیے جانے لگے ہیں۔