LIVE

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کی دھمکی دیدی

ویب ڈیسک
June 16, 2021
 

فائل فوٹو

فلور ملز ایسوسی ایشن نے خبر دار کیا ہے کہ سالانہ ٹرن اوور ٹیکس اور چوکر پر سیلز ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو یکم جولائی سے آٹے کی قیمت 5 روپے کلو بڑھادی جائےگی۔

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بدرالدین کاکڑ اور صوبائی چیئرمین عاصم رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں لگائے گئے نئے ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو یکم جولائی سے آٹا مزید مزید مہنگا ہو جائے گا، نئے لائحہ عمل کا فیصلہ اگلے اجلاس میں کریں گے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں گندم لے جانا اسمگلنگ نہیں لہٰذا ایسی پابندیاں ہٹائی جائیں۔

فلور ملز رہنماؤں نے کہا کہ پالیسیاں درست نہ کیں تو 20 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنا پڑے گی۔