LIVE

اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کا اعلان

ویب ڈیسک
June 16, 2021
 

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے  گزشتہ روز  قومی اسمبلی میں ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ ایوان میں حزب اختلاف اور حکومتی ارکان کی جانب سے نازیبا زبان استعمال کی گئی، غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو آج ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

دوسری جانب  اسپیکر اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران وفاقی وزراء سمیت حکومتی ارکان نے ہنگامہ آرائی کی تھی۔

اسپیکر کی مسلسل ہدایت کے باوجود حکومتی ارکان خاموش نہ ہوئے جب کہ اس دوران شہباز شریف کو اپوزیشن ارکان نے حصار میں لے لیا۔