LIVE

جامشورو: پاگل کتے نے 17 بچوں کو کاٹ لیا

ویب ڈیسک
June 16, 2021
 

 جامشورو کے بھریا گاؤں میں پاگل کتے نے 17 بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی  عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  بچوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات عام اضافہ ہورہا ہے۔