LIVE

جویریہ سعود کی بیٹی بال رنگوانے کے بعد تنقید کی زد میں

ویب ڈیسک
June 16, 2021
 

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکار جوڑی جویریہ سعود کی بیٹی نئے ہیئر کلر کے بعد مداحوں کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

اداکارہ جویریہ سعود کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی بیٹی جنت کی کچھ تصاویر شیئر کی گئیں۔

تصاویر میں جویریہ اور سعود کی بیٹی جنت کو نئے اور غیر معمولی ہیئر لک میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کی بیٹی کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا شکار بنایا جارہا ہے۔

جنت کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوتے کسی نے ان کے نئے ہیئر لک کو معصومیت چھن جانے کی وجہ قرار دیا تو کسی نے انہیں بڑی عورتوں سے تشبیہ دی۔

اسکرین گریب

جنت سعود کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ چھوٹی بچی ہے اور ایسے تجربوں سے اپنی معصومیت کم کررہی ہے۔

نینا خان نامی صارف نے افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی پیاری بچی تھی ، کیا ہوگیا ہے ؟

عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ بچے معصوم ہی اچھے لگتے ہیں ایسے فیشن بچوں کے لیے نہیں ہیں۔

ایک اور صارف نے جنت کو بڑی عمر کی عورت قرار دے دیا۔