LIVE

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار

ویب ڈیسک
June 18, 2021
 

بھارت اور نیوزی کے درمیان ٹیسٹ کے پہلے دن کا پہلا سیشن بارش کی نذر ہوگیا— فوٹو: ای ایس پی این

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے بھارت اور نیوزی کے درمیان ٹیسٹ کے پہلے دن کا پہلا سیشن بارش کی نذر ہوگیا۔

امپائر نے گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد پہلا سیشن مؤخر کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ٹاس بھی نہیں ہوسکا ہے۔

وقت ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز انعام ملے گا۔