LIVE

ننکانہ صاحب سے اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ویب ڈیسک
June 18, 2021
 

صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے نواحی چک سے اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق 7 سالہ غلام فاطمہ گزشتہ روز شام کے وقت بکریاں چھوڑنے بھائی کے پاس کھیتوں میں گئی مگر واپس نہ آئی اور صبح اس کی لاش کھیتوں سے ملی۔

پولیس کے مطابق غلام فاطمہ کے جسم پر تشدد کا نشانات پائے گئے، بچی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے تاہم مختلف نمونے فارنزک لیب بھجوا دیے ہیں۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخو پورہ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔