LIVE

شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے تندور میں جلادیے

ویب ڈیسک
June 19, 2021
 

فائل فوٹو

لودھراں سےلاپتا خاتون کا قاتل اس کا شوہر نکلا جس نے بیوی کو غیرت کے نام پر بے دردی سے مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑپکا سے لاپتا خاتون کو اس کے شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے بیوی کے ٹکڑے کرکے تندور میں جلادیے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر ہی لاش کے ٹکڑے برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل مقتولہ کے والد سےکہا کہ ان کی بیٹی بھاگ گئی ہے جس پر مقتولہ کے والد نے اپنے داماد پر بیٹی کے قتل کے شبہ کا اظہار کیا، ملزم کوحراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نےاعتراف جرم کرلیا۔