LIVE

اداکارہ انوشے اشرف کو شادی کی پیشکش

ویب ڈیسک
June 21, 2021
 

فوٹو فائل

ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف کو مداح  نے شادی کی پیش کش کردی۔

سماجی مسائل پر اپنی آواز بلند کرنے والی انوشے نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ 

اداکارہ سے صارفین نے کچھ اہم سوالات پوچھے جب کہ کچھ مداحوں نے ان سے ذاتی نوعیت کے سوال بھی کیے، ان ہی میں سے ایک مداح نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کردی۔

انوشے نے جواب دیتے ہوئے مسز خان (رشتہ کرانے والی معروف خاتون) کو مخاطب کیا اور خواہش ظاہر کی کہ انہیں یہ میسج پڑھنا چاہیے۔

اداکارہ نے جواب میں لکھا کہ مسز خان سمجھتی تھیں کہ میں کیرئیر کے معاملے میں حساس اور زندگی میں خود مختار ہوں، اس وجہ سے میرے لیے لڑکا ڈھونڈنا مشکل ہے۔

انوشے نے رشتہ کلچر سے متعلق اپنے نظریات پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2021 ہے، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اگر میں کام پر جاؤں اور میرا شوہر گھر پر بیٹھ کر کتاب لکھنا چاہے، یہ اس کی جاب نہیں کہ ہمیشہ وہ ہی مجھے چیزیں فراہم کرے۔

اداکارہ نے آخر میں قہقہہ لگا کر مداح سے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی مجھ سے شادی کے خواہشمند ہیں؟