LIVE

وزیر اعظم کا خود گاڑی چلاتے ہوئے اسلام آباد میں مارکیٹ کا دورہ

ویب ڈیسک
June 21, 2021
 

وزیراعظم عمران خان نےخودگاڑی چلاتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جی 10مرکز میں  احساس ریڑھی بان مارکیٹ کا جائزہ لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وزیراعظم کو گاڑی خود چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گاڑی چلانے کے دوران وزیراعظم نے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو ہاتھ کے اشارے سے سلام بھی کیا اور شہریوں نے بھی اس کا جواب دیا۔

سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم خود گاڑی چلا کر جی 10 کے ریڑھی بانوں تک گئے اور مارکیٹ کا جائزہ لیا۔