LIVE

اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی میں ڈیلیوری بوائے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

ویب ڈیسک
June 21, 2021
 

اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی میں ڈیلیوری بوائے کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

یونیورسٹی کے ایک پروفیسر مشتاق نے ریکٹر کو خط لکھ کر واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پروفیسر نے خط میں لکھا کہ واقعہ چھپانے کے بجائے ذمے داروں کو سزادی جائے۔

خط میں کہا گیا کہ اسلامک یونیورسٹی میں 2 روز قبل مبینہ طور پر بدفعلی ہوئی، مبینہ واقعے کے بعد اسلامک یونیورسٹی کے دو طلبہ محمد ابراہیم خان اور محمود اشرف کو نکال دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہيں واقعے کی کوئی رپورٹ یا شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔