LIVE

عالمی سطح پر ای کامرس سے فائدہ اٹھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع

ویب ڈیسک
June 22, 2021
 

فائل فوٹو

حکومت نے عالمی سطح پر ای کامرس سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے جس کے تحت سمیڈا ایمازون کے ذریعے ای ٹریڈ بڑھانے کے لیے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں ہرقسم کی مراعات فراہم کرے گی۔

اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز زڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ہاشم رضا نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نجی شعبے میں روزگار کی فراہمی میں ایس ایم ای سیکٹر کا حصہ 78 فیصد ہے، ملکی معیشت میں کلیدی اہمیت کے حامل اس سیکٹر کو ایمازون کے ای چینلز سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار کررہے ہیں۔

ہاشم رضا کا کہناتھا کہ پاکستان میں ای کامرس کا حجم 96 ارب روپے ہے، ہمارا فوکس زیادہ پوٹنشل والے شعبوں پر ہے، چھوٹے شہروں کے نوجوانوں کو ٹریننگ ،قرضوں کے حصول ،ٹیکنالوجی اور مارکیٹنگ کیلئے ہرقسم کی معاونت فراہم کررہے ہیں۔

سمیڈا چیف نے مزید کہا کہ روزگار بڑھانے کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت کے تمام وسائل کا رخ ایس ایم ای کی طرف موڑنا ہوگا، ایمازون نے حال ہی میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کیا ہے جس سے روزگار کے بےشمار مواقع پیدا ہوں گے۔